کراچی (بگ ڈیجٹ)(رپورٹ: پیر بخش نوناری) کراچی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی ٹاون میں پراپرٹی سروے سے قبل آگاہی و تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیاورلڈ بینک کے ادارے کلک پراجیکٹ کے زیر اہتمام پراپرٹی سروے کے آغاز ہو گیا۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی ٹاون میں پراپرٹی سروے سے قبل آگاہی و تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ اور ترجمان حکومت سندھ محمد علی راشد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ٹاؤن میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیض محمد شیخ، اپوزیشن لیڈر محمد ہارون دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے کیا جبکہ تقریب میں میزبانی کے فرائض شاہ رخ نے سرانجام دئیے۔ کلک کی جانب سے محترمہ مدیحہ مسعود نے پراجیکٹ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور شرکاء کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس جو بھی آپ سے لیا جاۓگا وہ سارا کا سارا آپ کے گلی محلوں اور پارکوں اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کاموں میں لگایا جاۓ گا اور ہم %80 فیصد ٹیکس بھی وصول کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم کورنگی کو ایج بہترین علاقہ بنا دیں گے اور انشااللہ کورنگی ٹاون کو ایک ماڈل ٹاون کی شکل دیں گے۔ بعد ازاں کلک کی جانب سے شکیل صدیقی، محمد اجمل نے پراپرٹی سروے کے فوائد سے حاضرین کو آگاہ کیا اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دئیے، اور انہوں نے بتایا کہ آخری سروے سن 2001 میں کیا گیا تھا اس سروے کا مقصد تمام پراپرٹی زمین بلڈنگ تعمیر شدہ غیر تعمیر شدہ کی موجودہ ویلیو اس کی پیمائش جانچنا اور اس کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنا اور ترقیاتی کام کروانا ہے۔ اس سے قبل یہ ٹیکس سندھ حکومت براہ راست جمع کرتی تھی جو اب مقامی کونسلوں کا اختیار ہے۔ مقامی کونسلز پراپرٹی ٹیکس جمع کیا کریں گی تاکہ وہ مضبوط ہو سکیں اور اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروا سکیں۔ اس موقع پر کورنگی ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز کے نمائندے اور ٹی ایم سی افسران، ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی