LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

Share this to the Social Media

(ملک عمران خان اعوان)

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

6 کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 23.95 کلو گرام منشیات برآمد۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

مانسہرہ میں پنجاب چوک کے قریب ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس اور 10 نشہ آور گولیاں برآمد۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

دیگر کاروائیاں۔

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے آئس بھرے 78 عدد کیپسولز برآمد۔

کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے جینز میں مہارت سے چھپائی گئی 135 گرام آئس برآمد۔

نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب ٹینکر سے 19.2 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 1.5 کلو ہیروئین، 650 گرام آئس اور 200 گرام مشکوک پاوڈر برآمد۔

جناح بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.655 کلو گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X