رحیم یار خان (بگ ڈیجٹ) رحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی سی سی) کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں کمیٹی ممبران میاں امتیاز احمد ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن رحیم یار خان و سابق ایم این، اے، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن رحیم یار خان چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے، غضنفر علی لنگاہ ایم پی اے، قاضی سعید احمد ایم پی اے، طالب رندھاوا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، سمیت تمام محکمہ جات کے آفیسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر طالب رندھاوا نے علاقے میں جاری اسکیموں اور نئی اسکیموں جن کی منظوری ہوئی اور ساتھ شیخ زید ہسپتال سمیٹ سٹی میں ہونے والے کاموں کے معیار کے حوالہ سے تفصیلی بریفننگ دی۔