کراچی (بگ ڈیجٹ) ایل ایم کے آر نے کراچی کے اربن اموایبل پراپرٹی ٹیکس ایڈمنسٹریشن سسٹم (یو آئی پی ٹی-ایم آئی ایس) کو جدید بنانے کے لیے لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ (ایل جی اینڈ ایچ ٹی پی) کے ساتھ شراکت داری کر لی۔ 20 دسمبر 2024 کو لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ (ایل جی اینڈ ایچ ٹی پی) ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے “کلک” اقدام کے تحت دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ ٹیکس آپریشنز میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سندھ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ معاہدے کے تحت انٹرپرائز سلوشنز اور جی آئی ایس ٹیکنالوجی میں ایل ایم کے آر ایک جامع مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) اور جی آئی ایس پر مبنی موبائل ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ایپلی کیشن تیار اور نافذ کرے گا۔ یہ ٹولز لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ (ایل جی اینڈ ایچ ٹی پی) کو پراپرٹیز کی شناخت کرنے، ٹیکسوں کا حساب لگانے کے قابل بنائیں گے۔ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی معلومات اور بلوں کی ادائیگی کے لیے سیلف سروس مل جائے گی۔
اس موقع پر وی پی ٹیکنالوجی بزنس اینڈ الائنس ایل ایم کے آر، ناصر تنویر نے کہا کہ ہماری شراکت داری شہری نظم و نسق میں جدت طرازی کے لیے ایل ایم کے آر کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ یہ منصوبہ کراچی کو ایک پائیدار اور شفاف پراپرٹی ٹیکس نظام کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔ جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر ایل ایم کے آر ٹیکس چوری کو کم کرے گا اور ڈیٹا کو محفوظ بنایا جائے گا۔ یہ اصلاحات کراچی کو ٹیکنالوجی کے شہر میں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔