LOADING

Type to search

ڈیرہ اسماعیل خان (بگ ڈیجٹ) سردار قیضار خان میانخیل اور ممبر قومی اسمبلی نائمہ کنول گومل یونیورسٹی کی سینیٹ کے ممبر نامزد

Share this to the Social Media

ڈیرہ اسماعیل خان (بگ ڈیجٹ)(محمد ریحان ) گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل اور ممبر قومی اسمبلی نائمہ کنول کو گومل یونیورسٹی کی سینیٹ کا ممبر نامزد کر دیا، جس پر عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ اپنی پوری کوشش کروں گا کہ عوام کے توقعات پر پورا اتر کر ان کی خدمت کرسکوں ، انشا اللہ طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور گومل یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے نکالنے اور انتظامی امور کو احسن طریقے سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X