LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلحہ، شراب برآمدگی کیس؛ عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
مقدمے کے تفتیشی افسر اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا ملزم پیش ہوا اور نا ہی وکیل۔
عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 2016 میں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے علاقے میں علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے شراب، کلاشنکوف رائفلز، ایک پستول، میگزین، بلٹ پروف جیکٹ، اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے گئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X