لاہور (بگ ڈیجٹ) گورنر پنجاب نے پیرسیدسہیل بخاری کی 42 ، سال کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان چار دہائیوں سے فن و ثقافت ، آرٹ اورزندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز کی تقریبات منعقد کر رہی ہے – پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کیلئے 6 ، سال قبل ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا تھا – اور آج اس سلسلے کی 7 ، ویں تقریب کا پارٹ 2 ہے – ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی شاندار اور پروقار تقریب پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس مین فیروز پور روڈ نزد قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کی گئی – سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب مہمان خصوصی تھے جبکہ محمد شعیب صدیقی گیسٹ آف آنر شریک ہوئے – تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا – نعت شریف طارق وزیر نےپیش کی – اسلم سیماب نے احسن انداز میں کمپیئرنگ کے فرائض سر انجام دیئے – ورسٹائل پرفارمنس گروپ نے اپنے قائد محمد فیاض کی قیادت میں صوفی پرفارمنس پیش کرکے گورنر پنجاب سمیت حاضرین سے خوب داد سمیٹی – ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیت میں سے وقت نکال کر ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب کو رونق بخشی – انہوں نے کہا کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا قیام 1981ء میں عمل میں لایا گیا تھا اور ہم 4 ، دہائیوں سے زندگی کے ہر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایوارڈز کی تقریبات منعقد کر رہے ہیں – پیر سید سہیل بخاری نے کہا کہ تقریبات کروانا لوگوں کی طرح میرا بزنس نہیں ہے بلکہ ایک جنون اور جزبہ ہے ” خدمت اور پزیرائی ” کرنے کا – انہوں نے کہا آپ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے آئینی سربراہ ہیں – میں آپکی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گوش گزار کر رہا ہوں کہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا باوا آدم نرالا ہے اور اس سرکاری ادارے کو ایک مافیا نے گھیر رکھا ہے – الحمراء مافیا کا کہنا ہے کہ ان پر پنجاب حکومت کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا ہے لاہور آرٹس کونسل الحمراء ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس ادارے کا اپنا قانون ہے – الحمراء ہالز کی بکنگ کا اختیار ایک جونیئر کلرک جس کا باپ الحمراء کا چوکیدار تھا اور وہ خود سمن آباد میں پٹھے پر سی ڈی کی فروخت کرتا تھا اپنے والد کی وفات کے بعد جونیئر کلرک بھرتی ہوا اور ناجائز طریقے سے افسران کو بلیک میل کرکے ترقی کرے اب ایڈیشنل چارج ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز بن کر اپنی مرضی سے بکنگ کرتا ہے – وہ سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب کے احکامات کو بھی کوئی اہمیت نہیں دیتا – پیرسیدسہیل بخاری نے کہا کہ میں الحمراء ہالز کی تعمیر سے پہلے سے تقریبات کروا رہا ہوں اور گزشتہ سال 11 ، جولائی کے بعد اب تک الحمراء مافیا نے مجھے تقریب کروانے کیلئے ہال نہیں دیئے – جو سراسر زیادتی اور غیر قانونی ہے – پیر سید سہیل بخاری نے کہا کہ جہاں پر آج وزیر اعلٰی سیکرٹیریٹ 90 ، شاہراہ قائد اعظم ہے یہاں پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا ہیڈ آفس ہوتا تھا اور یہاں پر پکار ہال ائر کنڈیشنز ہوتا تھا اس وقت ہا ل کا کرایہ 100 روپے صرف تھا وہاں پر تقریبات کرتا رہا ہوں – مجھے لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں کرپشن مافیا کی نشاندہی پر ہالز کی بکنگ نہیں دی جاتی – میرا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء اگر کسی کے ساتھ اشتراک سے تقریبات نہیں کرتا تو میرے ساتھ بھی نہ کرے – سالہا سال سے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ساتھ اشتراک سے پروگرامز کرتے رہے ہیں – پیرسیدسہیل بخاری نے گورنر پنجاب سے مودبانہ اپیل کی کہ الحمراء مافیا کی شفاف انکوائری کروائیں کہ وہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کررہے ہیں – انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پلاک میڈم بینش فاطمہ ساہی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے جنوری2024ء سے پنجاب آڈیٹوریم میں پروگرامز کرنے کی اجازت دی – انہوں نے چیلنج کیا کہ میرے جیسی تقریبات کوئی بھی کر کے دکھائے – سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج ” ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز ” کی اس پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر جناب سید سہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں – اس تقریب کا انعقاد ایک نہایت اہم اور قابل تعریف اقدام ہے ، جو ہمارے معاشرے کے دو کلیدی شعبوں میڈیا اور بزنس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے – گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میڈیا اور بزنس کے شعبے کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں – میڈیا نہ صرف عوامی شعور بیدار کرتا ہے بلکہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کر کے انکے حل کی راہیں ہموار کرتا ہے – دوسری طرف بزنس معیشت کی مضبوطی ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سماجی خوشحالی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے – ان دونوں شعبوں سے وابستہ شخصیات کی خدمات کا اعتراف ایک خوش آئند اقدام ہے ، جو نہ صرف انکی محنت کی قدردانی کرتا ہے بلکہ دوسروں کیلئے ایک مثال بھی قائم کرتا ہے – میں خاص طور پر پیرسیدسہیل بخاری کی 40 ، سالہ خدمات کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ایسے دور میں جب افراتفری اورخود غرضی کا غلبہ ہو ، کسی شخصیت کا دوسروں کی خدمات کو سراہنا اور انکی پزیرائی کرتا واقعی ایک عظیم کام ہے – پیرسیدسہیل بخاری صاحب نے جس استقامت اور لگن کے ساتھ یہ 40 سالہ سفر طے کیا ہے ، وہ قابل تعریف ہے – گورنر پنجاب نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء ایک سرکاری ادارہ ہے اور یہ سب کا ہے اس پر فرد واحد کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیئے اس سلسلے میں پیر سید سہیل بخاری صاحب کے مطالبات پر جلد عملدرآمد کروایا جائے گا – سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ تقریب اور اس جیسے دیگر اقدامات ، میڈیا اور بزنس کے شعبے میں موجود بہترین صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا ذریعہ بنیں اور ہمیں ایک مضبوط ، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی جانب لے کر جائیں – سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب نے خصوصی طور پر اس بات کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز صرف اور صرف میرٹ پر دیئے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے میں نے اس تقریب میں شرکت کی ہے ، دوسری ایوارڈز تقریبات کی طرح ہال میں موجود ہر شخص کو ایوارڈ دے دیا جاتا ہے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا طریقہ کار مجھے بہت پسند آیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایوارڈ کا میرٹ برقرار رکھا ہوا ہے – آخر میں گورنر پنجاب نے ایک بار پھر اس پروقار تقریب کے انعقاد پر پیرسیدسہیل بخاری اور انک پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی –
سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب نے ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور پیرسیدسہیل بخاری کے ہمراہ ایوارڈز تقسیم کئے – لیونگ لیجنڈ آف رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ چوہدری عبدالروف چئیرمین فئیرگروپ کو بہترین رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا ایوارڈ حاصل کیا – انکا ایوارڈ قاسم اعوان ہیڈ آف سیلز فئیر ڈیل مارکیٹنگ لاہور نے وصول کیا – چوہدری خرم شہزاد ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ الغنی ڈویلپرز فیز 7 جو رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں “پراپرٹی سیلز گرو” کے نام سے جانے جاتے ہیں کو ایشین بزنس ایوارڈ برائے ایکسی لینس رئیل اسٹیٹ سیلز لیڈر شپ دیا گیاجوکہ چوہدری خرم شہزاد نے تالیوں کی گونج میں گورنر پنجاب سے وصول کیا – شکیل جاذب بہترین شاعر ( خصوصی طور پر اسلام آباد سے تشریف لائے ) فاطمہ شیرازی( بہترین پولیٹیکل کارسپوڈنٹ بول ٹی وی ) عمران چوہدری چیف ایگزیکٹو ایونٹ ماسٹر نے بہترین ملٹی میڈیا ایونٹ آرگنائزر کا ایوارڈ حاصل کیا – چیف ایگزیکٹو گلوری ایونٹ اینڈ پی آر عاطف چوہدری( بہترین کارپوریٹ ایونٹ آرگنائزر ) کا ایوارڈ جیتا – صفدر علی خان چیف ایڈیٹر روزنامہ سرزمین( لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے جرنلزم ) خالد اعجاز مفتی ( جرنلزم اینڈ سوشل سروسز ) افضل عاجز ( شاعر ) غفار لہری ( بہترین ممیکری آرٹسٹ ) ڈاکٹر خاقان حیدر غازی( بہترین پنجابی شاعر ) سید عارف نوناری ( جرنلزم ) اسلم سیماب ( بہترین کارپوریٹ کمپیئر ) محمد فیاض چیف ایگزیکٹو ورسٹائل پرفارمنس گروپ ( بہترین صوفی اینڈ کلاسیکل کوریو گرافر ) شاہد خان ( خصوصی ایوارڈ برائے سٹیج اداکاری ) ریجنل کیٹیگری دنیا نیوز پھالیہ منڈی بہاؤالدین مرزا قیصر فاروق ، واجد علی بغدادی ( بہترین سرائیکی گلوکار ) تجمل ظہور بالم بٹ ( بہترین پروگرامز پرموٹر ) شامل ہیں – تقریب میں ابھرتی گلوکارہ لائبہ ، اداکار غفار لہری نے شاندار ممیکری پیش کی اور خوب داد حاصل کی – گلوکار ناصر بیراج ، گلوکار سجاد بری ، گلوکارہ کرن زہرہ ، گلوکارہ نرمل شاہ اور گلوکار واجد علی بغدادی نے شاندار پرفارمنس پیش کی – ورسٹائل پرفارمنس گروپ کی جاندار اور اعلٰی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے – 7 ، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب میں لیونگ لیجنڈز اداکار راشد محمود ، اورنگزیب لغاری ، سید محسن گیلانی ، پرویز رضا اور سید نوید بخاری نے خصوصی شرکت کی –