LOADING

Type to search

قزاقستان (بگ ڈیجٹ) قزاقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

Share this to the Social Media

قزاقستان (بگ ڈیجٹ) قزاقستان کے علاقے اکتاؤ کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قزاقستان کی ایمرجنسی وزارت کے حوالے سے اطلاع دی ہے اور متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ طیارے میں 72 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد زندہ بچ گئے ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آذربائیجان ائیرلائنز کا یہ طیارہ باکو سے روس کے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا گروزنی میں دھند کی وجہ سے اس کا رُخ تبدیل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے نے ہوائی اڈے پر کئی چکر لگائے۔
آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز 8243 باکو سے گروزنی کی پرواز میں 72 افراد کو لے کر جا رہی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *