LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سال 2025 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے سال 2025 میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں 40 ہوں گی، آئندہ سال 17عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2025کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی

یکم مئی2025 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی، یوم تکبیرکے موقع پر 28 مئی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ 30،31 مارچ اور یکم اپریل2025 کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔7 سے 9 جون 2025 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 5 اور 6 جولائی2025کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔14 اگست 2025 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔ 5 یا 6 ستمبر 2025 کو عید میلادالنبیۖ کی عام تعطیل ہوگی۔ 9نومبر2025کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔ 25 دسمبر 2025 کویوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی

۔26 دسمبر 2025 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سال2025 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طیکی گئی ہیں۔ چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائیگا۔سال 2025 میں یکم جنوری، یکم مارچ، یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملیگی۔ غیرمسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *