تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) تنگوانی تفصیلات کے مطابق: موؤرخہ 23/11/2024 کو تھانہ کشمور کی حدود نائچ ولیج کے قریب تین افراد اغوا ہوئے تھے۔ آج کشمور پولیس نے تھانہ گیھلپور کے کچے کے علاقے سے کاروائی کر کے مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق مغویوں میں عبدالطیف ولد حاجی لعل پٹھان، ظھیر احمد ولد محمد حمید چاچڑ اور حبیب اللہ ولد سومر سرکی شامل تھے۔ تھانہ گیھلپور کے حدود میں خفیہ اطلاع پر کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی انٹیلیجنس بیس کارروائی کے دوران تین مغویوں کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرالیا۔ پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی ۔سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری کشمور پولیس نے مغویوں کو باحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا۔