LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سی ڈی اے مزدور یونین کی مرکزی قیادت نے باہمی مشاورت سے سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ سے نائب تحصیلدار مرزاسعید اختر کو سی ڈی اے مزدور یونین کاسپریم ہیڈ،سردارنسیم ممتاز کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور کلیم اللہ زمری کو سینئر نائب صدرمنتخب کردیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد سی ڈی اے مزدور یونین کی مرکزی قیادت نے باہمی مشاورت سے سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ سے نائب تحصیلدار مرزاسعید اختر کو سی ڈی اے مزدور یونین کاسپریم ہیڈ،سردارنسیم ممتاز کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور کلیم اللہ زمری کو سینئر نائب صدرمنتخب کردیا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،ملک محمد عاصم،حاجی مشتاق احمد شاہد،محمد اشرف مغل و دیگر عہدیداران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور یونین میں نئے عہدیداران کا چناؤخوش آئندہے اس سے یقینی طور پر یونین مضبوط ہو گی اورعہدیداران کی مشاورت سے بہترفیصلے ہونگے، انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے سابقہ سپریم ہیڈ صوفی محمود علی کی مزدور یونین کے لیے خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات تنظیم کے لیے قابل قدرہیں جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورمستقبل میں بھی ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے مستفید ہونگے اورامید کرتے ہیں کہ جس طرح صوفی محمودعلی رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے ہیں اسی طرح باقی عہدیداران بھی اسی روایات کو برقراررکھتے ہوئے عہدوں سے دستبردارہو کر نئے شامل ہونے والے ورکروں کو موقع دیں گے اور جلد ازجلد تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو گا جس سے ریفرنڈم میں کامیابی ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X