LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) سینٹ انتخابات:ن لیگ چھوڑنے والے رانا محمود اور نواز شریف کا آمنا سامنا

Share this to the Social Media

سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار رانا محمود الحسن میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ نواز شریف جب ووٹ کی پرچی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پولنگ عملے کے پاس کھڑے ہوئے تو رانا محمود الحسن نے آگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا, اس پر نواز شریف نے ان سے پوچھا کہ کیا حال ہے رانا صاحب ۔جواب میں رانا محمودالحسن نے کہا کہ سر آپ کا شکریہ۔نواز شریف نے ان سے مزید کہا کہ آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہا ہوں، میرے دل پر بوجھ ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ رانا محمود الحسن طویل عرصہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ رہے تھے اور الیکشن سے پہلے جنوری 2024 میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X