نوڈیرو (بگ ڈیجٹ) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش بھٹو آمد، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔آصفہ بھٹو زرداری نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید میر مرتضی بھٹو شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزاروں پر بھی پھول چڑھائے۔