راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا حامد کاظمی کی سربراهی میں ٹیم کی کاروائی ۔ ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار ۔
علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں 24/7 جاری رہیں گی (SHO انسپکٹر حامد کاظمی ) تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا انسپکٹر حامد کاظمی نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں پولیس ٹیم کی سربراهی کرتے ہوئے ڈکیتی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ،03 رکنی گینگ گرفتار کرلیا پولیس نے زیر حراست گینگ سے چھینی گئی رقم 53 ہزار روپے، 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔