LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) سونراج گروپ کا ایئر اینڈ ایونٹ، ورثے کی پاسداری اور مستقبل کی سمت کا اعلان

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ): پاکستان کے معروف لگژری ریٹیل اور ہورولوجی ہاؤس سونراج گروپ نے کراچی میں اپنی تیسری سالانہ یئر اینڈ بریک فاسٹ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ملک بھر سے ٹیم ممبران، سابق ساتھیوں، کاروباری برادری کے سینئر پروفیشنلز، بینکنگ سیکٹر کے نمائندگان، انڈسٹری پارٹنرز اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
سال بھر کی تبدیلی، بحالی اور سونراج کی بنیادی اقدار سے تجدیدِ عہد کے اس باوقار موقع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ معروف شوبز شخصیت بہروز سبزواری نے تقریب کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سونراج گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رمیز ستار کا تعارف کرایا اور ان کے ساتھ دہائیوں پر محیط وابستگی کا ذکر کیا۔ انہوں نے سنجراج کے شاندار سفر، مشکل حالات میں ادارے کی استقامت، مضبوط ٹیم ورک اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر حاصل احترام کو سراہا۔ بہروز سبزواری نے پاکستان میں عالمی معیار کے معروف گھڑی ساز برانڈز متعارف کرانے میں سنجراج کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور ادارے کی ساکھ، تسلسل اور اخلاقی اقدار کی تعریف کی۔ انہوں نے رمیز ستار کو سنجراج کی کامیابی کا محرک قرار دیتے ہوئے انہیں اسٹیج پر مدعو کیا، جس پر شرکاء نے کھڑے ہو کر داد دی۔
اپنے کلیدی خطاب میں رمیز ستار نے سونراج کے ارتقائی سفر پر روشنی ڈالی جو ادارے کے بانی اور ان کے والد عبدالستار میمن کے وژن پر مبنی ہے۔ انہوں نے اعتماد، دیانت، کاریگری اور طویل المدتی تعلقات کو سونراج کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سونراج ایک فرد کے کاروبار سے ایک پیشہ ورانہ طور پر منظم خاندانی ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے، جسے ریٹیل، ڈسٹری بیوشن، ہیومن ریسورسز، مارکیٹنگ اور کری ایٹو شعبوں میں مضبوط قیادت حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی شکیب ستار، بیٹوں ارباز اور معاذ سمیت طویل عرصے سے وابستہ ساتھیوں عمیر عباسی، رمن سدھو، ٹومی لاؤ، مارک ازاٹ اور پیر اجلال کی خدمات کو بھی سراہا۔
گزشتہ برس کی اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے رمیز ستار نے ڈولمن مال کراچی میں سونراج لگژری پرومناد کے افتتاح، غڑیال ڈاٹ کام کی توسیع، اور گھڑیوں، خوشبویات، آئی وئیر اور پری اونڈ ٹائم پیسز سمیت نئے بزنس شعبہ جات کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کی تربیت اور مہارتوں کے فروغ کے لیے سنجراج کے اقدامات کو اجاگر کیا، جن میں پاکستان میں پیشہ ورانہ واچ میکنگ کے ورثے کی بحالی، ادارے کے اندر قائم ٹریننگ سینٹر، اور موجودہ دور کی پاکستان کی پہلی خاتون واچ میکر سائرہ اکرم کی تربیت شامل ہے۔ اس حوالے سے اسلم سلطان، امجد صاحب اور عارف صاحب کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
رمیز ستار نے کہا،“سونراج صرف ایک کمپنی نہیں بلکہ ایک ورثہ ہے۔ ہمارے برانڈز، نوجوانوں کے لیے اقدامات، واچ میکنگ کی بحالی اور نئے منصوبوں کے ذریعے ہم ایسے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں جہاں پاکستان عالمی لگژری انڈسٹری میں فخر سے کھڑا ہو۔ پہلے دن سے سونراج صرف انہی برانڈز کی نمائندگی کرتا آیا ہے جن کی اسے باضابطہ اجازت حاصل ہے، جو ہمارے اعتماد، شفافیت اور طویل المدتی ساکھ کے عزم کا عکاس ہے۔”
خطاب کے اختتام پر انہوں نے کراچی سے اپنی گہری جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا ثقافتی ورثہ اس کی سب سے بڑی پہچان ہے۔ اسی سوچ کے تحت سونراج زیب النساء اسٹریٹ پر واقع ایک تاریخی عمارت کو ایک منفرد کانسیپٹ اسٹور میں تبدیل کر رہا ہے، جو ادارے کی جڑوں کی طرف واپسی اور صدر کراچی کی اصل روح سے دوبارہ جڑنے کی علامت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ کراچی کی پرانی شناخت—سادہ، مخلص اور انسانی—کو زندہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جہاں تاریخ اور لگژری ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونراج کے کری ایٹو ڈائریکٹر حسنین لہری نے کہا کہ عالمی سطح پر سنجراج کی پہچان کا اصل راز اس کی مضبوط ٹیمیں ہیں۔ انہوں نے ادارے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور قیادت کے عملی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی طرزِ قیادت ٹیلنٹ اور امنگوں کو پروان چڑھاتی ہے۔
تقریب کے دوران سونراج گروپ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹیم ممبران اور پارٹنرز کو اعزازات سے نوازا۔ اختتامی کلمات چیف آپریٹنگ آفیسر علی نوید اکبر نے ادا کیے، جنہوں نے سونراج کے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادارہ اپنے ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اخلاقی کاروباری اصولوں کے تحت کیریئرز، مہارتوں اور فخر کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X