LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ) بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاون کا پرویژنل این او سی منسوخ کردیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کنسیلیشن آرڈرز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے اور 460ارب روپے کی اقساط کی عدم ادائیگی پر 19ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا فروخت اور اشتہار کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔اس اقدام کے بعد بحریہ ٹاون کی 16ہزار 896 ایکڑزمین کا حصول خطرے میں پڑ گیا۔ ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ الاٹیز کے تمام حقوق محفوظ رہیں گے جبکہ بحریہ ٹاون کو فوری تمام الاٹیز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X