LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اپوزیشن لیڈر کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم تعیناتیاں التوا کا شکار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم تعیناتیوں کا معاملہ مزید الجھ گیا، نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری ممکن نہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب تک وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے خلاف خود تحریک انصاف نے حکم امتناع لے رکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے لیے آئینی طور پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت لازمی ہے۔ مشاورت کے بعد نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو حتمی فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خط کو تین ماہ گزرنے کے باوجود سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے براہِ راست اسپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹی بنانے کا مراسلہ بھجوا دیا تھا جس پر اسپیکر نے وزیراعظم سے مشاورت کا کہہ دیا۔ اسی تعطل کے باعث چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی 5 سالہ آئینی مدت 25 جنوری کو مکمل ہونے کے باوجود نئی تقرریاں عمل میں نہیں آ سکیں۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان نئی تعیناتیوں تک کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X