LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات، اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو اے این پی کی جانب سے منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X