اسلام آباد (بگ ڈیجٹ);ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان نے کہاہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان آ ج ہفتے کو پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، یہ ایرانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادارنہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے یہ ایرانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے، ایرانی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان تشریف لارہا ہے