LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ”فتنہ الہندوستان“ کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کئی دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈہ اور دہشتگردی کی کئی حالیہ کارروائیوں کے تانے بانے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے ”فتنۃ الہندوستان“ سے جا ملتے ہیں۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں کو

تقویت دینے کے لیے نام نہاد لاپتہ افراد کی فہرستوں کا استعمال ایک طے شدہ منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ قلات آپریشن کے دوران مارا جانے والا دہشتگرد صہیب لانگو بلوچ بھی انہی نام نہاد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا، جسے ایک مظلوم نوجوان کے طور پر پیش کیا گیا۔ تاہم تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ وہ باقاعدہ دہشتگردی میں ملوث تھا۔ اسی طرح گوادر حملے میں مارا گیا دہشتگرد کریم جان اور نیول بیس حملے میں ہلاک ہونے والا عبدالودود بھی انہی فہرستوں کا حصہ تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ”ماہ رنگ لانگو“ نے ان افراد کو لاپتہ قرار دے کر ریاستی اداروں کے خلاف منفی بیانیہ پھیلایا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صہیب لانگو کی ماہ رنگ لانگو کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں، جو ان کے تعلقات کو بے نقاب کرتی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ”فتنہ الہندوستان“ کے تحت کام کرنے والے عناصر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کے حساس اداروں کو بدنام کرنے، نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کن اطلاعات فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X