LOADING

Type to search

لاہور (بگ ڈیجٹ) اپوزیشن کے 26معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس پر اسپیکر پنجاب سے ملاقات

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ساتھ اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس پر ملاقات جاری ہے۔

اپوزیشن کے معطل ارکان کی قیادت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کر رہے ہیں۔ اسپیکر کی معاونت کے لیے پارلیمانی امور کے وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، چیف وہپ رانا محمد ارشد سمیت دیگر اہم رہنما موجود ہیں۔

ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی 26 جون کو اسمبلی ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان کا موقف سنیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے قبل اپوزیشن چیمبر میں معطل ارکان اسمبلی کی مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کی زیر صدارت ہونے والی مشاورت میں معطل ارکان اسمبلی نے تمام آپشنز پر غور کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی کا ریفرنس موصول ہونے کے بعد آج معطل ارکان کو ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *