LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر صدام صالح کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تقرری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر صدام صالح کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تقرری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جو شفافیت، احتساب اور نوجوان قیادت کو بااختیار بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تقرری کا فیصلہ معزز سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر جناح اسپتال نے کیا، جو ادارے میں اصلاحات اور دیانتدارانہ طرز حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈاکٹر صدام صالح اپنی دیانتداری، محنت اور جدید سوچ کے باعث جانے جاتے ہیں اور اس اہم عہدے پر ان کی تعیناتی ایک نئے عزم اور امید کی علامت ہے۔ سابقہ انتظامیہ کی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے باعث جس شعبے پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، وہاں اب ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ سابقہ ناکامیوں کو موجودہ قیادت سے جوڑنا غیر مناسب ہے اور ڈاکٹر صالح ایک دیانتدار اور اصلاحات پر یقین رکھنے والے فرد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کے خلاف بے بنیاد مہمات کی مذمت کی گئی ہے اور تمام متعلقہ حلقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ادارے، مریضوں اور عوامی صحت کے مفاد میں نئی قیادت کا ساتھ دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X