اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد کے ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا کو محظ اس بات پر کالوز کیا گیا کہ آپ نے امام بارگاہ کے اطراف لائیٹس کا انتظام ٹھیک سے نا کیا,سٹریٹ لائٹس لگانا سی ڈی اے کا کام ہے نا کہ پولیس کا، پولیس سی ڈے اے کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر سکتی ہے, ڈی ایس پی نے بھی یہی کیا اور جس وقت آئی جی آفس کی معائنہ ٹیم موقع پر آئی اس وقت ڈی ایس پی موقع پر موجود بھی تھے لیکن ایس ایچ او موجود نا تھے, ایک ایس ایچ او کو خاموشی سے سی آئی اے لگا دیا گیا لیکن ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا کے ساتھ انتہائی زیادتی کی گئی, سوال یہ ہے کہ کیا متعلقہ امام بارگاہ کے انچارج نے کسی قسم کی شکایات درج کر رکھی تھیں ذرائع کے مطابق کسی قسم کی کوئی شکایت موجود نا ہے, سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر لائیٹس لگانا ڈی ایس پی کا کام ہے جس وجہ سے ان کو کلوز کیا گیا تو ان کے ساتھ ان کے ایس پی اور ڈی آئی جی کو بھی پھر سزا ملی چاہئے تھی کیونکہ وہ بھی ان کے ساتھ ہی ہیں ان کی بھی زمہ داری بنتی ہے, تفصیلات کے مطابق مجالس ڈیوٹی میں فرائض میں غفلت لا پرواہی اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر ایس ڈی پی آئی نائن کو کلوز اور چارج شیٹ کردیا گیا ایس ایچ او آئی نائن کی دو سال سروس ضبط, ایس ایچ او منڈی فواد خالد کی ریورشن کر کے کلوز لائن ہیڈ کوارٹر حوالات ڈیوٹی لگا دیا گیا, آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر کے تمام افسران کو ہدایات کی ہے کہ مجالس ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی, ذرائع کے مطابق ایس ایچ او فواد خالد کو خاموشی سے سی آئی اے لگا دیا گیا, ڈی ایس پی ارشاد ابرو کے ساتھ محکمے کے چند افسران کی رنجش کی وجہ سے جان بھوج کر ان کو سازش کا نشانہ بنایا گیا, ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ارشاد ابرو مجالس ڈیوٹی میں موقع پر موجود تھے اور امام بارگاہ پر لائیٹس کے لیے سی ڈے اے سے باقاعدہ رابطے میں تھے, لیکن آئی جی اسلام آباد کی معائنہ ٹیم نے لائٹس نا ہونے کی وجہ جانے بغیر آئی جی اسلام آباد کو غلط رپورٹ پیش کی, معائنہ ٹیم جس وقت آئی اور پھر چلی گئی اسی وقت لائیٹس لگا دی گئیں اور تمام بلب آن تھے, محرم الحرام کی سیکورٹی میں کوتاہی یا سیاست کی نظر اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا کے ڈی ایس پی ارشاد ابرو کو کلوز کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل ایریا کے ڈی ایس پی ارشاد ابرو کو کلوز کرنا محرم الحرام کی سیکورٹی میں کوتاہی کے نام پر کیا گیا یا پھر یہ سیاست کی نظر ہو گئے، اس موقع پر عوام کا بتانا تھا کہ جب سے ڈی ایس پی ارشاد ابرو انٹرسٹل ایریا میں تعینات کیے گئے اب تک کرائم میں بہت کمی واقع ہوئی کوئی بھی عوامی ایشو پر بات ہوتی ارشاد ابرو صاحب تسلی سے بات سنتے ہیں اور میرٹ پہ فیصلہ کرتے تھے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ارشاد ابرو ایک اچھے انسان کے ساتھ ساتھ ایک ایماندار افیسر ہیں عوام نے وزیر داخلہ ائی جی اسلام اباد، ڈی ائی جی اسلام اباد سے پر زور اپیل کی ہے کہ ڈی ایس پی ارشاد ابرو کو انڈسٹریل ایریا میں بحال کریں تاکہ بڑھتے ہوئے جرائم کو روک سکے، سیاست کی نظر ہونے والے ڈی ایس پی اور متعلقہ ایک ایس ایچ او کی آپسی کہانی اور کروڑوں روپے کے کیس میں ڈی ایس پی کی فریادی کی مدد اور اس کے حق میں بات کرنا مہنگا پڑا ،ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کے ساتھ سیاست ہوئی ہے اور اس میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما ملوث ہے جس کے متعلق سٹوری بہت جلد منظرعام پر آئے گی