LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منظوری خود وفاقی حکومت نے دی ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے پاس اسپیکر یا چیئرمین کی تنخواہیں بڑھانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ خود سے اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتے۔ اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں و مراعات ایکٹ میں ترمیم کی منظوری وفاقی حکومت نے دی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں و مراعات میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیا ۔اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کا خود سے تنخواہوں میں اضافے کا الزام بے بنیاد ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X