ارجنٹ ٹکرز الیکٹرانک/پرنٹ میڈیا ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔سلگ نمبر 124…۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہینڈ آؤٹ نمبر 587….۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ٹائمز انٹرنیشنل نیوز سروس (بگ ڈیجٹ):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شیشہ کیفے مافیا سپریم کورٹ ،ہائیکورٹ سے بھی طاقتور نکلا
چیف کمشنر و ڈپٹی کمشنر احکامات کھوہ کھاتے
شیشہ کیفیز میں رقص ابلیس جاری
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر گزشتہ روز ای الیون ٹو میں سیل کیا گیا بلیک روز کیفے غیر قانونی طور پر دوبارہ کھل گیا
بلیک روز مالکان نے منشیات اور جسم فروشوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ازدخود کیفے غیر قانونی طور پر ڈی سیل کرکہ منشیات کی سپلائی چین بحال کر دی
گزشتہ رات پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس نے غیر قانونی شیشہ کیفیز سے متعلق ون فائیو پر پولیس کو آگاہ کیا جس پر اسلام آباد پولیس نے فوری کاروائی کی
بلیک روز کیفے انتظامیہ لائٹس آف کرکہ غیر قانونی ڈی سیل کیفے میں فلیورڈ شیشہ اور دیگر ممنوعہ ڈرگز فراہم کر رہا ہے۔
پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر قانونی شیشہ کیفیز،منشیات سپلائی لائن اور نوجوان نسل کو ںےرہ روی میں کیفیز کے کردار سے متعلق رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے
جھوٹے بیان حلفی جمع کروا شیشہ کیفیز میں غیر اخلاقی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہ دیں ۔پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رھانداوا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اسلام آباد کو نشے سے پاک شہر بنانے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں