LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ، کوئی کیسے دبائو ڈال سکتا ہے ؟، سپریم کورٹ

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے۔ صدر مملکت کو تبادلے کیلئے کوئی کیسے انفورس کر سکتا ہے؟۔
جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران جسٹس مظہر نے وکیل کو ہدایت کی کہ دلائل ججز کے ٹرانسفر تک محدود رکھیں۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ فیڈرل شریعت کورٹ میں ہائیکورٹس سے ججز تعینات ہوتے ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ ججز ٹرانسفر پر صدر کے اختیار کی نفی نہیں کرتے۔
جسٹس مظہر نے کہا کہ ہائیکورٹ سے جج کی شریعت کورٹ میں تعیناتی کا درجہ اوپر ہے، جب ججز دوبارہ ہائیکورٹ جائینگے توسنیارٹی کا مسئلہ ہو جائے گا، بھارت میں ٹرانسفر ججز کی سنیارٹی طے ہے، ہمارے یہاں مسئلہ ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *