اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی دارالحکومت میں نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن ،کم از کم 37 ہزار ماہانہ تنخواہ نہ دینے پر نجی سیکورٹی کمپنی کے خلاف کاروائی، منیجر گرفتار،بلیو ایریا میں نجی دفاتر کے باہر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی بھی انسپکشن ،بغیر لائسنس اسلحہ استعمال کرنے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے تمام سیکورٹی کمپنیز کی انسپکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کمپنیز تربیت یافتہ افراد کو ہی بطور گارڈ رکھیں،سیکورٹی کمپنیز گارڈز کے اسلحہ لائسنس کی بروقت تجدید کروائیں، گارڈز کی کم از کم اجرت 37ہزار کو یقینی بنایا جائے۔