اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو نو کو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں، جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ابھی تک اس گرفتاری کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔