LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X