اسلام اباد (بگ ڈیجٹ)(ثاقب خان کھٹڑ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی جانب سے پولیس فورس کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے او رٹیم ورک کو فروغ دینے کے لیے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن شبیر احمد وڑائچ، پولیس افسران وملازمین نے شرکت کی۔۔ اس موقع پر ڈی پی او نے ملازمین سے غیر رسمی ماحول میں ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کی خدمات کو سراہا۔ڈی پی او نے اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند کرنا اور ان کے مسائل سے سن کر حل کرنا ہے، پولیس فورس کی کامیابی ٹیم ورک، باہمی اعتماد اور جذبہ خدمت پر مبنی ہوتی ہے۔ انہوں نے فورس کے اہلکاروں کی سخت محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کی تعریف کی۔انہو ں نے کہاکہ ایسے پروگرام نہ صرف فورس کے اندر بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ افسران اور ماتحت عملے کے درمیان فاصلے ختم کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں اور ایسے پروگرامز کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائیگا۔ڈی پی ا و نے مزید کہاکہ پولیس فورس معاشرے کے امن و سکون کی ضامن ہے اور آپ سب کی سخت محنت اور قربانیوں سے عوام کا تحفظ ممکن ہوا ہے ہم سب کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مستعدی اور دیانت داری کے ساتھ نبھانا ہوگا، قانون کی بالادستی ہمارا مشن ہے اور عوام کا اعتماد ہماری سب سے بڑی کامیابی ہمیں اپنے رویے اور کارکردگی سے عوام کے دل جیتنے ہیں۔ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ فورس کے اہلکاروں کے مسائل اور مشکلات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس ملازمین کے ویلفیئر اور ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر پولیس ملازمین نے اس پروگرام کو مثبت قرار دیا او رکہاکہ ڈی پی او کی جانب سے اس طرح کا غیر رسمی وقت گزارنا ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے مواقع فورس کے لیے تحریک اور توانائی کا باعث بنتے ہیں۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کھانے کے بعد پولیس ملازمین سے ان کے فرائض کی نوعیت اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بات چیت کی اور ان کے خیالات کو سراہااور ان کے کردار کو امن وامان کے قیام میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔