کراچی (بگ ڈیجٹ)( رپورٹ : پیر بخش نوناری )کراچی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے 25 دسمبر کرسمس کے موقع پر مختلف یونین کونسلز میں موجود چرچز کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا معائنہ کیا۔جس میں لائٹنگ اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ اور سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے کاموں کو سرہاتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسیحی برادری کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے برابر کے حقوق فراہم کرنا اور ان کے مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق ، وائس چیئرمین رانا محمد عارف، سندھ پولیس کے اعلی عہدے داران، افسران اقلیتی ممبر اشرف سردار کونسل ممبر حبیب اللہ سواتی انجینئرنگ ونگ کے آفاق عالم ،جنید صدیقی و دیگر بھی موجود تھے