LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کردیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے علی ظفر کی تعیناتی کی۔ سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی ممبر شپ سے استعفی دے دیا تھا۔
سینیٹر شبلی فراز نے بیرسٹر علی ظفر کا نام ممبر جوڈیشل کمیشن کیلئے دیا تھا۔ سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفی دے دیا تھا۔عمر ایوب نے اپنا استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X