کراچی (رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی کورنگی ٹاؤن کے چیئرمین محمد نعیم شیخ، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو اور ایم پی اے فاروق اعوان کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید نقی اور دیگر ممبران سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں کورنگی ٹاؤن کے مسائل، انڈسٹریز کی ترقی، ٹیکسز اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر معیزالدین، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی، ڈائریکٹر ٹیکسز غلام فرید، اور ٹی ایم سی کورنگی ٹاؤن کے افسران بھی شریک تھے۔ محمد نعیم شیخ نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ کے ساتھ مل کر کورنگی انڈسٹریل ایریا کو ایک ماڈل انڈسٹریل ایریا بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریل ایریا کے انفراسٹرکچر اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔