National News Pakistan Urdu News

ٹیکسلا،واہ کینٹ (بگ ڈیجٹ) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 13 واہ کینٹ ملک عظمت محمود نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں

Share this to the Social Media

ٹیکسلا،واہ کینٹ (بگ ڈیجٹ) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 13 واہ کینٹ ملک عظمت محمود نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور ان کی امنگوں کا احترام ضروری ہے،یومِ سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرنا اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،ملک عظمت محمود نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar