National News Pakistan Urdu News

ٹیکسلا،واہ کینٹ (بگ ڈیجٹ) ڈاکٹر شاہد نواز ملک نے یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق حاصل کرنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں

Share this to the Social Media

ٹیکسلا،واہ کینٹ (بگ ڈیجٹ) ڈاکٹر شاہد نواز ملک نے یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق حاصل کرنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں،ان کی جدوجہد تاریخ کا ایک اہم باب ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ محض ایک خطے کا تنازع نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کے بنیادی حقوق اور ان کے مستقبل کا معاملہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور کشمیری عوام کو انصاف دلانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ ہمیں ان مظلوم لوگوں کی مشکلات یاد دلاتا ہے جو اپنے حقوق کے حصول کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں،پاکستان کو کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے تاکہ مسئلے کا ایسا حل سامنے آئے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar