National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس لقمان جاوید کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائیاں

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس لقمان جاوید کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائیاں ۔قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، اشتہاریوں نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ 5 شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری رواں سال اگست سے پولیس کو مطلوب تھے، ریس کورس پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، اشتہاریوں کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جاچکا ہے، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar