LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) ڈی آئی جی سیکیورٹی محمد عتیق طاہر نے قائداعظم کے یومِ ولادت اورکرسمس پرفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ڈی آئی جی سیکیورٹی محمد عتیق طاہر نے قائداعظم کے یومِ ولادت اورکرسمس پرفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا،سیکیورٹی صورتحال اور عوامی اجتماعات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ڈی آئی جی سیکیورٹی اسلام آباد محمد عتیق طاہرکی زیر صدارت اہم اجلاس میںاے آئی جی سپیشل برانچ محمد سرفراز ورک سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران سیکیورٹی صورتحال اور عوامی اجتماعات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے موثر حفاظتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی آئی جی سیکیورٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ تقریبات اور اجتماعات کے مقامات پر سیکیورٹی کے جامع اور مربوط انتظامات کیے جائیں، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور جدید سیکیورٹی وسائل کو بروئے کار لایا جائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی، نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا تمام افسران و جوانوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا تاکہ تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X