راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم بروقت کاروائی ۔ مرغوں کی لڑائی جوئے میں 5 موٹرسائیکل ۔32500 رقم ۔10 موبائل داؤ پر لگانے والے 10 افراد 10 مرغوں سمیت گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرواہ کی سربراهی میں فیصل ٹاؤن بسلسلہ گشت پڑتال موجود تھے مخبر نے اطلاع دی کہ پلاٹ میں مرغوں کی لڑائی کروائی جا رھی ھے جس میں موٹرسائیکل ۔موبائل فون ۔رقم داؤ پر لگی ہوئی ھے اطلاع ملتے ھی ایس ایچ او صدرواہ نے فوری مزید پولیس ٹیم تیار کرتے ہوئے کاروائی کی جس میں 10 افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ موقع پر چادر پر پڑی 05 موٹر سائیکلوں کی چابیاں ،10 موبائل فون رقم 32500 قبضہ پولیس لے کر تھانے منتقل کر دیا جبکہ دوران چھاپہ 3 افراد موقع سے فرار هو گئے ایس پی پوٹھوہار نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او صدرواہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔