اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ کورال مہراللہ اور کورال پولیس کی مؤثر کارروائی طویل عرصے سے روپوش اشتہاری ملزم گرفتار، ملزم سے مزید تفتیش جاری تھانہ کورال پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ایس پی سواں اور ایس ڈی پی او کورال سرکل کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کورال مہراللہ کی قیادت میں اے ایس آئی عارف حسین اور ٹیم نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مؤثر حکمتِ عملی سے مقدمہ نمبر 131 مورخہ 24-02-14 بجرم 489-F ت پ میں مطلوب اشتہاری ملزم احسام مہتاب ولد آفتاب قاضی کو گرفتار کر لیا۔ مطلوب اشتہاری ملزم طویل عرصہ سے قانون کی نظروں سے اوجھل تھا جبکہ اس کے خلاف مالی دھوکا دہی کے سنگین الزامات زیرِ تفتیش ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد اہم پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے، جو مستقبل میں مزید حقائق سامنے لا سکتی ہے۔ تھانہ کورال پولیس نے واضح کیا کہ اشتہاری عناصر اور فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف اسی رفتار سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔