LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیرِ قانون اعظم نزیر تارڑ کی پنجاب بار ایسوسی ایشنز سے ملاقات

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): وزیرِ قانون اعظم نزیر تارڑ نے آج پنجاب کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان سے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ،سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین ، جڑانوالہ، لالیاں، ملکوال، میاں چنوں، پسرور، شکرگڑھ کے صدور اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

ملاقات میں نمائندگان نے وزیرِ قانون کے وکلا کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات، خاص طور پر لائرز پروٹیکشن ایکٹ کی تعریف کی اور حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ قانون نے کہا کہ وکلا اور حکومت کے تعلقات مضبوط ہونا ضروری ہیں اور پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینا لازمی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وکلاء کے لیے کمپنسیشن پیکیجز لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت فراہم کیے جائیں گے، جو طویل مدتی مثبت اثرات رکھیں گے۔

ملاقات میں لائبریریز، بار رومز اور ان کے لیے جاری گرانٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس سے وکلاء کی سہولتوں اور تحقیقی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X