LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی جانب سے سردار طاہر محمود کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی جانب سے سردار طاہر محمود کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، صدر شوکت علی انجم، چیئرمین چوہدری عبدالرحمان عاصی، مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، چیف آرگنائزر محمد عاصم ملک، اظہار عباسی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفراز ملک، محمد رضوان سمیت دیگر عہدیداران نے سردار طاہر محمود کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا صدر، طاہر ایوب کو سینئر نائب صدر اور عرفان چوہدری کو نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ سردار طاہر محمود کا بطور صدر انتخاب دراصل تاجر برادری کے ان پر غیر متزلزل اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سردار طاہر محمود تاجر برادری کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور شہر کی معاشی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آئندہ بھی اسلام آباد کی خوشحالی، ترقی اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ یونین عہدیداران نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور اتحاد کے ذریعے اسلام آباد کو ایک مثالی تجارتی و صنعتی مرکز بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X