اسلام آباد بزنس مین مشتاق ستی کے صاحبزادے قمر مشتاق ستی نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر نئی زندگی کا آغاز کیا۔ ان کے اعزاز میں ولیمہ کی ایک شاندار اور پُروقار تقریب گلبرگ گرین، مونٹریال مارکی میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی نامور سیاسی، سماجی، عسکری اور کاروباری شخصیات نےبھرپور شرکت کی تقریب کے موقع پر آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال مشتاق احمد ستی، طاہر مشتاق ستی، محمد فضل، ممتاز حسین ستی، زبیر ستی، نمبردار انصر، عمیر ستی، ظاہر مشتاق ستی اور قمر کے دوستوں نے کیا۔ولیمہ کی تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں سابق وزیرِاعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سجادہ نشین پیر آف بگار شریف سید اوزیر ہاشم، سابق ایم این اے (پی ٹی آئی) صداقت علی عباسی، سابق ایم این اے (پی پی پی) غلام مرتضیٰ ستی، ایم پی اے PP-06 اور سینئر ن لیگی رہنما بلال یامین ستی، ایم پی اے PP-19 (پی ٹی آئی) راجہ تنویر اسلم، سابق ایم پی اے شاہد ریاض ستی، ایم پی اے امیدوار PP-06 (پی ٹی آئی) راجہ ندیم عباسی، سابق تحصیل صدر (پی ٹی آئی) راجہ خورشید ستی، سینئر ن لیگی رہنما عاصم ریاض ستی، معروف سماجی رہنما ڈاکٹر ارشد، ن لیگی رہنما یو سی بھتیاں راجہ شفقات ستی، سابق امیدوار PP-06 فیصل باغی، بریگیڈیئر (ر) انوار خٹک، کرنل محمد خان، فروخ سعید، میجر حمزہ چوہدری، پروفیسر شیر احمد، کوآرڈینیٹر عاصم منظور ستی اور صدر یو سی-19 سید آصف علی شاہ شامل تھے۔اسی طرح بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات علی جٹ، احمد خان اور شہزاد احمد کے علاوہ قریبی رفقا اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ولیمہ کی شاندار سجاوٹ، پروفیشنل انتظامات اور خوشگوار ماحول نے تقریب کو یادگار بنا دیا، جبکہ مہمانوں کی تواضع لذیذ کھانوں سے کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے دلہا قمر مشتاق ستی کو ازدواجی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ دلہا قمر مشتاق ستی کا تعلق گاؤں پرانڈلہ، یونین کونسل بھتیاں، تحصیل کوٹلی ستیاں سے ہے، جو اپنی تاریخی وادیوں، روایتی مہمان نوازی اور خاندانی اقدار کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہی نسبت اس تقریب کو مقامی اور قومی سطح پر ایک خاص مقام بخشتی ہے۔یہ تقریب نہ صرف خاندان کی خوشیوں کا مظہر بنی بلکہ سیاسی، سماجی اور عسکری حلقوں کے درمیان روابط اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا بھی ذریعہ ثابت ہوئی۔ آخر میں میزبانوں کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا