National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا ڈالفن فورس میں بھرتیوں کے حوالے سے نوجوانوں کیلئے اہم پیغام

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا ڈالفن فورس میں بھرتیوں کے حوالے سے نوجوانوں کیلئے اہم پیغام۔ ڈالفن فورس کی بھرتیوں کا مرحلہ جلد شروع ہوگا نوجوانوں کیلئے ڈالفن فورس کی بھرتیوں میں عمر کی بالائی حد میں قانونی ضوابط کے مطابق رعایت دی گئی ہے اپلائی کرنے کے لئے عمرکی حد اب 30 سال مقرر، پچھلے 6 ماہ میں جن امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کلیئر ہوئے انہیں دوبارہ فزیکل ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں فزیکل ٹیسٹ سے استثنیٰ عمر کی اہلیت اور میڈیکل فٹنس سے مشروط ہوگا۔ڈالفن فورس میں بھرتیوں کا عمل ملک بھر سے مکمل کیا جائے گا ملک کے تمام حصوں سے نوجوان اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے لیے اہل ہوں گے بھرتی کیلئے اسلام آباد پولیس کے افسران ملک بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔جو تمام اقدامات کی نگرانی کریں گے ڈالفن فورس میں بھرتیوں کا عمل مکمل میرٹ اور شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا نوجوانوں کو پولیس کا حصہ بننے اور ملک و قوم کی خدمت کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے، آئی جی اسلام آباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar