National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں میں دو منشیات فروش عورتوں سمیت مزید 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 18 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں میں دو منشیات فروش عورتوں سمیت مزید 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 18 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ تھانہ پیرودھائی پولیس نے دو منشیات فروش عورتوں کو حراست میں لیکر 2 کلو 440 گرام چرس برآمد کر لی، تھانہ روات پولیس نے منشیات فروش دو عورتوں کو حراست میں لیکر 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی, تھانہ واہ کینٹ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو 480 گرام چرس برآمد کی، تھانہ آر اے بازار پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو 80 گرام چرس برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کی، تھانہ چکلالہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کی، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 200 گرام چرس برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar