اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت ننھے شطرنج کھلاڑیوں عبدالرحمٰن اور محمد مصطفیٰ سے ملاقات۔
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت ننھے شطرنج کھلاڑیوں عبدالرحمٰن اور محمد مصطفیٰ سے ملاقات۔سی ٹی او اسلام آباد نے دونوں بچوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہا، خوشگوار ماحول میں گفتگو کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا، اس موقع پر بچوں نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کے تفریحی مقام پر کھیل کود سے بھی لطف اٹھایا۔سی ٹی او کائنات اظہر خان نے دونوں بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


