National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی کوئٹہ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمٰن سے ملاقات

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی کوئٹہ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمٰن سے ملاقات ۔ننھے اور باصلاحیت بچوں سے ملاقات میرے لیے باعث مسرت ہے۔اسلام آباد پولیس اس ننھے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کرے گی،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کوئٹہ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمٰن کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق ،بچے کے والد اور بھائی بھی ہمراہ موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ننھا عبدالرحمٰن شطرنج کا باصلاحیت کھلاڑی ہے اور غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہے۔آٹھ سالہ عبدالرحمٰن انتہائی ذہین اور قابل بچہ ہے اور دوسری جماعت کا طالب علم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ننھے اور باصلاحیت بچوں سے ملاقات میرے لیے باعث مسرت ہے۔میں نے ننھے عبدالرحمٰن کو شطرنج کھیلتے اور ماہر کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے دیکھا ۔انہوں نے ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کو ان بچوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور انہیں متعارف کرانے پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اس ننھے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کرے گی۔پاکستان شطرنج فیڈریشن، متعلقہ تنظیموں اور دیگر فورمز پر ننھے عبدالرحمٰن کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی اور اسلام آباد پولیس ننھے شطرنج کے کھلاڑی کے لیے باقاعدہ کوچنگ اور مالی معاونت کا بھی انتظام کرے گی۔محمد سہیل چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ بچہ ایک دن اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کرے گا۔ان باصلاحیت بچوں کو دفتر مدعو کرنے کا مقصد مستقبل میں ان کی بھرپور سرپرستی، معاونت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اسلام آباد پولیس ننھے کھلاڑی کے شطرنج کے مقابلوں میں شرکت کے لیے مکمل مالی معاونت بھی فراہم کرے گی۔آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے ننھے کھلاڑیوں کو تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔مزید براں ننھے بچوں نے اسلام آباد پولیس کےمختلف دفاتر کا دورہ کیا اور پولیس امور کی انجام دہی کا جائزہ لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar