National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا’فتح 3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے اور سپرسونک رفتارسے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے فتح 3 پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اوراسٹرائیک رینج میں نمایاں اضافہ کرےگا جبکہ فتح 3 سے ملک کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اوردفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی ‘کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ اورمسلح افواج کے سینیئرافسران کے ساتھ سائنسدانوں اور انجینئرز نے لانچ کا مشاہدہ کیا’آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسزاورسروسزچیفس نے فتح-3 کے کامیاب تجربے پرمبارکباد دیتے ہوئے قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگ میل کے لیے تمام افراد کی لگن اورعزم کوسراہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar