راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) حکومتِ پنجاب نے فرائضِ منصبی کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 19 پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری دے دی۔
راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) حکومتِ پنجاب نے فرائضِ منصبی کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 19 پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہداء کے اہلِ خانہ کو شہید پیکجز کے تحت مالی امداد، رہائشی سہولت اور دیگر مراعات بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں