راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راولپنڈی پولیس کی جانب سے ویپ اور منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے مہم
راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راولپنڈی پولیس کی جانب سے ویپ اور منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے مہم،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں واکس کا انعقاد، واکس میں ایس پی راول بیدار بخت گوندل، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سلیم خٹک، ڈی ایس پی صدر مرزا یوسف، ڈی ایس پی کینٹ ستار خان، دیگر پولیس افسران، سول سوسائٹی،تاجروں اور شہریوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے ویپ اور منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے مہم،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں واکس کا انعقاد، واکس میں ایس پی راول بیدار بخت گوندل، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سلیم خٹک، ڈی ایس پی صدر مرزا یوسف، ڈی ایس پی کینٹ ستار خان، دیگر پولیس افسران، سول سوسائٹی،تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی ۔واکس 6th روڈ ، اڈیالہ روڈ اور ریلوے روڈ کینٹ کے علاقوں میں کی گئیں، واکس کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان نسل میں ویپ اور منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے، ویپ اور منشیات زندگی کے دشمن ہیں، ویپ اور منشیات کے خلاف جنگ اور حوصلہ شکنی میں شہری پولیس کا ساتھ دیں، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں اس ناسور سے بچانے میں کردار ادا کریں، ہم سب مل کر معاشرہ سے اس ناسور کا خاتمہ کر سکتے ہیں، ویپ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے ملوث افراد کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی، منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں رواں سال 1800 سے زائد منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جا چکا ہے، منشیات سپلائرز سے بھاری مقدار میں منشیات بھی قبضہ میں لی گئی ہے، ویپ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جا رہی ہے.