راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 8 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی
راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 8 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی تھانہ بیرودھائی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3 کلو 800 گرام چرس برآمد کی تھانہ گنج منڈی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر 3 کلو 140 گرام چرس برآمد کی تھانہ کہوٹہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 100 گرام چرس برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے شراب اور اسلحے کے خلاف کاروائیوں میں پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لے کر 55 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ برامد کیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں تھانہ صادق آباد ،تھانہ ریس کورس، تھانہ نصیر آباد، تھانہ آر اے بازار، تھانہ ٹیکسلا، اور تھانہ روات کے علاقوں میں کی گئیں